مظفرگڑھ۔ 05 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میان عثمان علی نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھروں اور اس کے لاروا سے بچاؤکےلئے ضروری ہے کہ تمام یوزر اپنی روزانہ کی سرگرمیاں ہدف کے مطابق جاری رکھیں ، کسی یوزر کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی سے ڈینگی مچھروں کی افزائش ہو سکتی ہے اور ڈینگی کا مرض پھیل سکتا ہے جس سے پورا علاقہ متاثر ہوسکتا ہے لہذا اس سلسلے میں کسی قسم کی لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
یہ بات انہوں نے ڈینگی سے بچاو کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ ، سی ای او صحت ڈاکٹر ظفر عباس، ڈی او ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں، سمیت متعلقہ محکموں کے افسرن نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن یوزر کے سرگرمیاں 60 فیصد سے کم ہیں ان کی جواب طلبی کی جائے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 40 محکموں کے3302 یوزر ہیں ،جن میں سے 15 محکموں کے یوزر کی سرگرمیاں 60 فیصد سے کم ہے۔