ڈیوس کپ ٹائی کے کامیاب انعقاد کے بعد آئی ٹی ایف جونیئر انڈر 18 مقابلوں کی میزبانی کےلئے جلد انٹرنیشنل فیڈریشن کو مراسلہ بھجوائیں گے،محمد خالد رحمانی

102

اسلام آباد۔ 07 فروری (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کے کامیاب انعقاد کے بعد آئی ٹی ایف جونیئر انڈر 18 مقابلوں کی میزبانی کےلئے جلد انٹرنیشنل فیڈریشن کو مراسلہ بھجوائیں گے۔ پاکستان کے ٹاپ 4کھلاڑیوں کو بھارت بین الاقوامی مقابلوں کےلئے بھجوائیں گے تاکہ ان کے کھیل میں بہتری اور نکھار آسکے‘ ہانگ کانگ کے خلاف اپریل میں ہونے والی ڈیوس کپ ٹائی گراس کوٹ پر کھیلی جائے گی جس کےلئے فیڈریشن نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔