23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںژزانگ میں اعلی معیار کی سہولیات واقعی بہت متاثر کن ہیں، چین...

ژزانگ میں اعلی معیار کی سہولیات واقعی بہت متاثر کن ہیں، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کی تبت کے گائوں کا دورہ کرنے کےبعد صحافیوں سے گفتگو

- Advertisement -

بیجنگ۔4جولائی (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ چین کے ژزانگ خود مختار علاقے جسے تبت بھی کہا جاتا ہے نے متاثر کن سماجی و اقتصادی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ شہری اور دیہی باشندوں کی فی کس قابل استعمال آمدنی میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے تبت کے علاقے لنزہی میں منعقدہ چوتھے ٹرانس ہمالیہ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے بعد میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ سال علاقے میں شہری اور دیہی باشندوں کی فی کس قابل استعمال آمدنی بالترتیب7ہزار 200ڈالر اور 2 ہزار 700 ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

- Advertisement -

رواں سال فورم کا فوکس فطرت اور انسانوں کے درمیان ہم آہنگی ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چین نے متاثر کن بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ تعلیم اور صحت کی عالمی معیار کی سہولیات تعمیر کی ہیں اور ژزانگ میں نسلی ہم آہنگی اور ثقافتی تحفظ کو فروغ دیا۔

پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ خطے کے ایک گاؤں کا دورہ کیا اور اس بات سے بہت متاثر ہوئے کہ گاؤں میں بجلی، گیس اور جی 5 کنکشن موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی، نقل و حمل، ہائی ویز اور ٹرینوں کی سہولیات بہت متاثر کن ہیں اور ان کے خیال میں چین نے اپنے شہریوں کو تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور ذریعہ معاش تک معیاری رسائی فراہم کرنے کے حوالے سے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ژزانگ ،جو کا 1.2 ملین مربع کلومیٹر سے زیادہ رقبے پر مشتمل ہے جس کی آبادی 3.2 ملین ہے جہاں کے لوگ زیادہ تر 20 خاندانوں یا 10 خاندانوں پر مشتمل چھوٹی آبادیوں کی صورت میں رہتے ہیں ۔ان میں اعلی معیار کی سہولیات واقعی بہت متاثر کن ہیں۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ خطے کا تمام انفراسٹرکچر بہت متاثر کن ہے اور میڈیا کے کچھ حصوں میں جو پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اس کے برعکس ہے۔ پاکستانی سفیر نے بھی فورم کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ بات چیت اور رابطے پر یقین رکھتا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ پاکستان بین الاقوامی تعاون کے ذریعے کس طرح فائدہ اٹھا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ٹرانس ہمالیہ جیسے فورمز میں شرکت ضروری ہے کیونکہ اس میں ماحولیاتی تحفظ، ماحولیاتی تحفظ ، ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانا اور ان کے منفی اثرات کو کم کرنا جیسے اہم مسائل بحث و مباحثہ ہوتا ہے ۔

دوسری بات پاکستان کے لیے اس کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے پانچ ممالک میں سے ایک ہے اس لیے اس میں شرکت کرنا اور اپنے نقطہ نظر کو فورم پر لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چین کے بہت سارے اچھے طریقوں اور تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے زیزانگ میں کیا کیا ہے لہذا ان وجوہات کی بنا پر اس طرح کے فورم میں شرکت اور شراکت مفید ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481724

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں