ک رکٹ آسٹریلیاکا  کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان ،جوش انگلس ٹیم کو لیڈ کریں گے

140
ک رکٹ آسٹریلیاکا  کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان ،جوش انگلس ٹیم کو لیڈ کریں گے

کینبرا۔6نومبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا(سی اے)نےپاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ 29 سالہ جوش انگلس گرین شرٹس کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں میزبان آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جوش انگلس کو مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ کی غیر موجودگی میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے عبور کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

سلیکٹرز کی سفارش اور بورڈ کی منظوری کے بعد جوش انگلس کو ٹی ٹونٹی سکواڈ کا کپتان بنایاگیا ہے ، وہ آسٹریلوی ٹی ٹونٹی سکواڈ کے 14کپتان ہوں گے ۔مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

، ٹیسٹ اور ون ڈےفارمیٹ کے کپتان پیٹ کمنز اور ٹیسٹ کے نائب کپتان سٹیون سمتھ بھی بارڈر۔گاوسکر ٹرافی کی تیاریوں کی وجہ سے گرین شرٹس کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے آسٹریلوی سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔

پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لئے 13 رکنی آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان جوش انگلس ،شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، کوپر کونولی، ٹم ڈیوڈ، ناتھن ایلس، جیک فریزر میک گرک، ایرون ہارڈی، سپینسر جانسن، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، مارکس سٹونیس اور ایڈمزمپا شامل ہیں۔ آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 14 نومبر کو برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے میچ سے ہوگا۔