31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومقومی خبریںکئی مواقع پر اپوزیشن نے حکومت کا قومی معاملات میں بھرپور ساتھ...

کئی مواقع پر اپوزیشن نے حکومت کا قومی معاملات میں بھرپور ساتھ دیا ہے، سینیٹر عرفان الحق صدیقی

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):ایوان بالا کے اجلاس میں جمعہ کو پریزائیڈنگ افسر سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہا کہ کئی مواقع پر اپوزیشن نے حکومت کا قومی معاملات میں بھرپور ساتھ دیا ہے، دفاع پاکستان سے متعلق قراردادوں کی منظوری میں اپوزیشن کے کردار کو بھی سراہا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹر شبلی فراز کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کئی مواقع پر اپوزیشن نے حکومت کا قومی معاملات میں بھرپور ساتھ دیا ہے۔ اُنہوں نے دفاع پاکستان سے متعلق قراردادوں کی منظوری میں اپوزیشن کے کردار کو بھی سراہا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے وقفہ سوالات کی معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر متعلقہ سیکرٹریز سے بازپرس کی جائے گی۔ اُنہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تمام سوالات کے جوابات کی ذمہ داری ایک ہی وزیر پر ڈال دینا مناسب نہیں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے وقفہ سوالات کی مسلسل معطلی پر شدید اعتراض کیا اور کہا کہ اس سے ایوان کا وقار مجروح ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ سوالات ایوان کا اہم ترین حصہ ہے، اسے موخر کرنا قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے زور دیا کہ جو قانون سازی آج کی جا رہی ہے، وہ تمام معاملات کمیٹیوں کو بھیجے جائیں۔سینیٹر شبلی فراز نے ایوان میں رائج رویوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماضی کی غلطیاں جواز بنائی جائیں تو پھر ایک قرارداد منظور کرلی جائے کہ جو ہو رہا ہے، ہونے دیا جائے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ایوان بالا کی موجودہ صورتحال سابق ادوار سے مختلف نہیں، تاہم پارلیمانی روایات کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600528

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں