کابل میں مذہبی تقریب کے دوران خودکش حملہ، 27 افراد جاں بحق

125

کابل ۔ 21 نومبر (اے پی پی) افغان دارالحکومت کابل میں مذہبی تقریب کے دوران خودکش حملے میں 27 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق دن 12 بجے 20 منٹ پر اس وقت ہوا جب چہار دہی نامی علاقے میں فیض محمد کاتب روڈ پرواقع امام بارگاہ باقرالعلوم میں تقریب جارہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں اور وہ تمام عام شہری ہیں۔