کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے کمپائونڈ پر حملہ، پاکستان کے ہیڈ آف مشن عبید الرحمان نظامانی کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان دفتر خارجہ کا بیا ن

213
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے کمپائونڈ پر جمعہ کو حملہ ہوا جس میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن عبید الرحمان نظامانی کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیا ن کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستانی سفارت خانے کے کمپائونڈ پر ہونے والے حملہ میں ہیڈ آف مشن محفوظ رہے۔

ترجمان کے مطابق تاہم ایک پاکستانی سیکیورٹی گارڈ سپاہی اسرار محمد ہیڈ آف مشن کی حفاظت کرتے ہوئے حملے میں شدید زخمی ہوگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے اور سفارت خانے کے کمپائونڈپر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کی عبوری حکومت فوری طور پر اس حملے کی مکمل تحقیقات، مجرموں کو پکڑنے، ان کا محاسبہ کرنے اور افغانستان میں پاکستانی سفارتی عملے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔