کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شمالی وزیرستان کے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی واپسی اور بحالی کیلئے فنڈز کے اجراءکی منظوری دے دی

69

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) اسلام آباد ۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے شمالی وزیرستان کے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی واپسی اور بحالی کیلئے فنڈز کے اجراءکی منظوری دے دی۔ ای سی سی کا اجلاس بدھ کو وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ ای سی سی نے ماڑی گیس فیلڈ سے اضافی 66 ملین مکعب فٹ گیس مختص کرنے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں کیڈ ڈویژن کے لئے 20 کروڑ 26 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وفاقی وزارت کی بیرون ملک پاکستانی چیئرز کے لئے ایک کروڑ 24 لاکھ روپے کی بھی منظوری دی۔