کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہائی سپیڈ ڈیزل ،گیس پریمئم سے متعلق سمری کی منظوری دیدی

127

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس جمعہ کویہاں وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ فخر امام،وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو،وفاقی سیکرٹریز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل/گیس آئل پریمیم سے متعلق سمری پیش کی گئی۔اس سمری کا مقصد پی ایس او کے مقابلہ میں آئل کمپنیوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔تفصیلی بحث کے بعد سمری کی منظوری دی گئی اورہدایت کی گئی کہ ہرپندرہ دن کے بعد پریمئم پر نظرثانی کی جائے۔بین الاقوامی منڈی میں توانائی کی قیمتوں میں کمی یا زیادہ ہونے سے پریمیم کا تعین ہوگا۔