- Advertisement -
اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ نے کار چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم حامد علی خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ ملزم کو جی-10 اتوار بازار کی پارکنگ سے گاڑی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ۔
سماعت کے دوران اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف پہلے بھی مختلف تھانوں میں 16 ایف آئی آرز درج ہیں، اور اگر اسے ضمانت دی گئی تو وہ دوبارہ اسی جرم کو دہرا سکتا ہے۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570911
- Advertisement -