33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںکاراباخ میں نام نہاد انتخابات کرانے کی کوئی بھی کوشش قانونی اور...

کاراباخ میں نام نہاد انتخابات کرانے کی کوئی بھی کوشش قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے، پاکستان

- Advertisement -

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے کہاہے کہ کاراباخ جمہویہ آذربائیجان کا خودمختارعلاقہ ہے اورغیرقانونی طورپرقائم حکومت کی طرف سے نام نہاد انتخابات کرانے کی کوئی بھی کوشش قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے۔

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاززہرابلوچ نے اتوارکواپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان کاراباخ کو جمہوریہ آذربائیجان کا خودمختار علاقہ سمجھتا ہے اور غیر قانونی طور پر نصب شدہ حکومت کی طرف سے نام نہاد انتخابات کرانے کی کوئی بھی کوشش قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہاکہ اس طرح کی کوئی بھی کوشش اقوام متحدہ کے چارٹر اور قائم بین الاقوامی قانون اور اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388704

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں