30.5 C
Islamabad
بدھ, مارچ 26, 2025
ہومقومی خبریںکاربن کے اخراج کو کم کرنے اور برقی نقل و حمل کو...

کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور برقی نقل و حمل کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں،عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر توانائی

- Advertisement -

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ہم کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور برقی نقل و حمل کو فروغ دینے کے لئے پوری طرح پرعزم ہیں،عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،ماضی کے مقابلے میں مستقبل گرین انرجی کا ہے، چارجنگ سٹیشن کا افتتاح ایک پائیدار توانائی کے ڈھانچے کی تعمیر کی طرف ہمارے اجتماعی سفر میں ایک سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں پاکستان کے پہلے 120 KW فاسٹ چارجنگ سٹیشن افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے گوگرین ایونیو کے زیر اہتمام پاکستان کے پہلے 120 KW فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ پاکستان کی پائیدار توانائی کی طرف منتقلی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا یہ ایونٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ یہ وزارت توانائی کی ملک بھر میں سبز نقل و حرکت اور توانائی کی بچت کے حل کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اویس احمد خان لغاری نے حکومت کے صاف ستھرے اور سبز مستقبل کے لئے جاری عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گوگرین ایونیو کے فاسٹ چارجنگ سٹیشن جیسے اقدامات پاکستان کے توانائی اور نقل و حمل کے شعبوں میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نےکہا کہ حکومت پاکستان کو صاف توانائی کے نئے دور میں داخل کرنے کے لئے پرعزم ہے اور اس فاسٹ چارجنگ سٹیشن کا کامیاب افتتاح اس بات کا ثبوت ہے، ہم کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور برقی نقل و حمل کو فروغ دینے کے لئے پوری طرح پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک چارجنگ یونٹس کی قیمت 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دی گئی ہے جس سے عوام کے لئے برقی نقل و حمل زیادہ قابل رسائی اور سستی ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے ایسے ترقی پسند اقدام کو آگے بڑھانے پر عوامی اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ایسی شراکت داریوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت سبز توانائی کے منصوبوں اور پالیسیوں کی حمایت جاری رکھے گی جو پائیداری کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ اس سٹیشن کا افتتاح ایک پائیدار توانائی کے ڈھانچے کی تعمیر کی طرف ہمارے اجتماعی سفر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576200

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں