37.7 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومکھیل کی خبریںکارلوس الکاراز نے اے ٹی پی اٹالین اوپن ٹینس کا مینز سنگلز...

کارلوس الکاراز نے اے ٹی پی اٹالین اوپن ٹینس کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

- Advertisement -

روم۔19مئی (اے پی پی):سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر کو مینز سنگلز فائنل میچ میں شکست دے کر اے ٹی پی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار اور 4 گرینڈسلام ٹائٹلز کے فاتح کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر قائم اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کی 26 میچوں کی جیت کے تسلسل کو بھی بریک لگا دیا۔

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے ۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 23 سالہ اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7)اور1-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

- Advertisement -

ٹورنامنٹ میں فتح کے بعد اپنے ایک بیان میں کارلوس الکاراز نے کہا کہ اپنی اس کامیابی پر میں بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ میزبان ٹینس سٹار جینک سنر کو فائنل میچ میں شکست دینا آسان نہیں تھا تاہم میں نے تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز رکھی اور درست شارٹس کا استعمال ٹھیک وقت پر کیا جس کا نتیجہ فتح کی صورت میں ملا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مزید فتوحات حاصل کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598580

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں