کاروبار میں آسانی کے لحاظ سے عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی رینکنگ میں 11 درجے بہتری ہوئی ہے

78

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) کاروبار میں آسانی کے لحاظ سے عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی رینکنگ میں 11 درجے بہتری ہوئی ہے۔عالمی بینک کی سال 2019ءکے لئے کاروبار میں آسانی کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان11 درجے بہتری کے ساتھ 136ویں نمبر پرآگیا ہے۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بہترین طریقوں کی جانب پیشرفت کرتے ہوئے پاکستان کا سکور گزشتہ سال 52.78 کے مقابلہ میں اس سال 55.31 ہو گیا ہے۔ یہ بہتری کاروبار میں آسانی کے حوالے سے درکار اصلاحات کی وجہ سے آئی ہے جو روزگارو سرمایہ کاری میں اور معیشت کو مزید مسابقتی بنانے کے لئے کی گئی ہیں۔ گزشتہ سال کی اصلاحات، کاروبار کے آغاز، پراپرٹی کی رجسٹریشن اور مسائل کے حل سے متعلق ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیائی ہمسایہ ممالک کے مابین پاکستان کا اوسط سکور56.71 ہے جبکہ چین کا 73.6، بھارت کا 67.23 اور بنگلہ دیش کا 41.97 ہے۔