اسلام آباد ۔09 ستمبر(اے پی پی)اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ کاروباری برادری وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اصلاحات کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کرتی ہے۔ وزیر اعظم کی اصلاحات ملک کو ترقی یافتہ، پر امن اورباعزت ملک بنانے میں بنیادی کردار ادا کریں گی۔ شاہد رشید بٹ نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ کاروباری برادری ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہر قسم کے تعاون کو تیار ہے جبکہ سوئس بینکوں اور دیگر ممالک میں موجود کئی سو ارب ڈالر کی فوری واپسی کی بھی خواہاں ہے جس سے ملک کے اقتصادی مسائل حل ہو جائیں گے