کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور نے ماہ جون میں اربوں روپے کی وصولی کا مقررہ ہدف حاصل کر لیا، 37بلین روپے کی وصولیاں کی گئیں

25

لاہور۔2جولائی (اے پی پی):کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور نے جون کے مہینے میں اربوں روپے کی وصولی کا مقررہ ہدف حاصل کرتے ہوئے 37بلین روپے کی رقم حاصل کر لی ہے ،یہ رقم جون 2024میں حاصل کردہ رقم کے مقابلے میں 50فیصد زیادہ ہے۔

یہ امر قابلِ ستائش ہے کہ مالی سال 2024-2025کیلئے کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور نے مقررہ ہدف سے 42فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا جو کہ لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کی تمام فیلڈ فارمیشنز میں سب سے زیادہ ہے۔

ترجمان کے مطابق کامیابی حاصل کرنے والی چیف کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور سعدیہ صدف گیلانی کو حال ہی میں وفاقی حکومت نے گریڈ 22میں ترقی دی ہے۔