37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکار آلو کی موسم خزاں کی فصل رواں ماہ دسمبر کے آخری...

کاشتکار آلو کی موسم خزاں کی فصل رواں ماہ دسمبر کے آخری ہفتہ سے پندرہ جنوری تک برداشت کر یں ،محکمہ زراعت

- Advertisement -

عارف والا 16 دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت عارفوالا نے آلو کی موسم خزاں کی فصل رواں ماہ دسمبر کے آخری ہفتہ سے پندرہ جنوری تک برداشت کرنے کی ہدایت کی ہے فصل کی برداشت کا وقت بڑی حدتک فصل پکنے پر منحصر ہے تاہم دسمبر کے آخر سے جنوری کے وسط تک آلو کی موسم خزاں کی فصل پک کر تیارہوجاتی ہے اس لیے کاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت سے مذکورہ ایام میں آلو کی برداشت کا عمل شروع کرسکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ کاشتکار وں کوآلو کی فصل برداشت سے کم از کم دوہفتے قبل آبپاشی روک دینی چاہیے اور دوران برداشت اس امر کا بھی خیال رکھناچاہیے کہ برداشت کے موقع پر آلو زخمی نہ ہوکیونکہ اس طرح جہاں سرد خانوں میں رکھے گئے آلو جلد خراب ہوجاتے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=536692

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں