29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکار موائسچر چیکنگ میٹر کے ذریعے گندم میں نمی کا تناسب چیک...

کاشتکار موائسچر چیکنگ میٹر کے ذریعے گندم میں نمی کا تناسب چیک کریں ،ڈائریکٹر زراعت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی):بیج کیلئے محفوظ کئے جانیوالے گندم کے دانوں میں نمی کی مقدار کسی بھی صورت 10 فیصد سے زائد نہیں ہونی چاہیے کیونکہ زائد نمی کی صورت میں بیج کونقصان پہنچنے کا احتمال ہو سکتاہے۔ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہاکہ اگرچہ موسم گرم اور خشک ہونے کے باعث نمی خاصی کم ہے لیکن پھر بھی کاشتکار موائسچر چیکنگ میٹر کے ذریعے نمی کا تناسب چیک کر لیں اور اگر گند م میں نمی 10فیصد سے زائد ہو تو اسے کچھ وقت کیلئے دھوپ میں پڑ ا رہنے دیں تاکہ دانے میں موجود نمی ختم ہو جائے اور اس کے بعد بیج کیلئے محفوظ کی جانیوالی گندم کو جراثیموں سے پاک صاف ستھری بوریوں میں بھر کر کچھ دن کیلئے سایہ دار اور ہوا دار جگہ پر رکھا جائے تاکہ گندم کی فصل موسمی تغیرات سے اچھی طرح پاک ہو جائے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار فصل کو برداشت سے پہلے کنگھی، کانگیاری اور غیر اقسام کے پودوں سے پاک کرلیں جبکہ گہائی سے پہلے اور بعد میں تھریشر و کمبائنڈ ہارویسٹرکو بھی اچھی طرح صاف کرلیں تاکہ بیج کیلئے محفوظ کئے جانیوالے گندم کے دانوں میں کسی قسم کی آلودگی کااحتمال نہ رہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590216

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں