کاشتکار وں کو شکر قندی کی اگیتی فصل کی برداشت جلد شروع کرنے کامشورہ

215
کاشتکار وں کو شکر قندی
کاشتکار وں کو شکر قندی کی اگیتی فصل کی برداشت جلد شروع کرنے کامشورہ

فیصل آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے شکرقندی کے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شکر قندی کی اگیتی فصل کی برداشت کی طرف بھر پور توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ شکر قندی کی برداشت اگست میں شروع ہوجاتی ہے جبکہ عام فصل نومبر، دسمبر میں کاشت کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیلوں کو کاٹ کر شکر قندی کو کسی وغیرہ سے نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برداشت سے 15سے 20 دن کے بعد تک شکرقندی کو 27سے29درجہ سینٹی گریڈ پر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر شکر قندی کو گودام میں محفوظ کرنا ہو تو وہاں پر نمی 70فیصد ہونی چاہیے اور شکر قندی کو محفوظ کرنے کے دو تین ماہ بعد اس کی مٹھاس میں اضافہ ہو جا تا ہے کیونکہ اس میں نشاشتہ ہوتا ہے جو شکر میں تبدیل ہوجاتا ہے۔