کاشتکار کپاس کی بہتر فصل کے حصول کے لئے متناسب کھادوں کا استعمال کریں ، محکمہ زراعت

86
cultivation of cotton
cultivation of cotton

فیصل آباد۔ 03 جون (اے پی پی):ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کہاکہ کاشتکار کپاس کی بہتر فصل کے حصول کے لئے متناسب کھادوں کا استعمال کریں ۔ انہوں نے کہاکہ
کاشتکار ماہرین زراعت اور محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا بروقت استعمال یقینی بنائیں تاکہ کپاس کی معیاری اور فی ایکڑ بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے کپاس کی بروقت کاشت کا عمل جلد از جلد مکمل کر لیں تاکہ پودے توانا اور مضبوط ہو سکیں اور فصل وائرس اور کیڑوں کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت کی حامل بن سکے۔

انہوں نے کہا کہ جن زمینوں میں صرف ٹیوب ویل کا پانی لگ رہا ہے وہاں نائٹروجنی اور فاسفورسی کھاد کے علاوہ پوٹاش کھاد بھی ضرور استعمال کی جائے کیونکہ اس کام سے بڑھوتری میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی اگیتی فصل اس وقت نرم حالت میں ہونے کی وجہ سے لشکری سنڈی کے حملہ کے خطرہ سے دوچار ہو سکتی ہے لہٰذا ایسی کسی بھی علامت یا شکایت کا تدارک بروقت ضروری ہے۔