کاشتکار گندم کی پچھیتی کاشت کی بجائے بہاریہ سورج مکھی کاشت کریں،محکمہ ز راعت

105
Department of Agriculture

فیصل آباد۔ 28 دسمبر (اے پی پی):محکمہ ز راعت نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کاشتکار جو بروقت گندم کی کاشت مکمل نہیں کرسکے وہ گندم کی پچھیتی کاشت کی بجائے بہاریہ سورج مکھی کاشت کریں۔

آئل سیڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ سورج مکھی کا شمار اہم خوردنی تیلدار اجناس میں ہوتا ہے اور سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے جس سے کاشتکارسورج مکھی کی کاشت سے کم وقت میں زیادہ منافع کما سکتے ہیں

جبکہ حکومت پنجاب سورج مکھی کی کاشت کے فروغ کیلئے سبسڈی بھی دے رہی ہے لہٰذا کاشتکار سورج مکھی اگائیں اور ساتھ ہی سبسڈی بھی پائیں تاکہ سورج مکھی کے زیر کاشت رقبہ اور پیداوار میں ضافہ کیا جاسکے اس سے ملکی خوردنی درآمدی بل میں بھی کمی واقع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کم دورانیے کی فصل ہے جو 100 سے 130دنوں کے مختصر عرصہ میں پک کر تیار ہوجاتی ہے اسلئے سورج مکھی کی فصل کی کاشت کو فروغ دے کر کاشتکار نہ صرف اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں بلکہ اپنے ملک میں تیل کی درآمد پر خرچ ہونے والے کثیر زرمبادلہ کی رقم بچانے کے علاوہ اپنی خوردنی تیل کی گھریلو ضروریات کو بھی پورا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار وں کو سورج مکھی کی فصل کی کاشت کے لیے راغب کرنے بارے محکمہزراعت پنجاب نے تمام اضلاع میں آفیسران کو سورج مکھی کی کاشت بارے ٹریننگ دینے کا پروگرام بھی وضع کیا ہے۔