26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکار15دسمبر تک واک ان اور پست ٹنل میں کھیرے کی کاشت مکمل...

کاشتکار15دسمبر تک واک ان اور پست ٹنل میں کھیرے کی کاشت مکمل کرلیں،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت

- Advertisement -

قصور۔ 01 دسمبر (اے پی پی):کاشتکار15دسمبر تک واک ان اور پست ٹنل میں کھیرے کی کاشت مکمل کرلیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ کھیرے کی کاشت کے لئے زرخیزمیرازمین کا انتخاب ضروری ہے اور کاشت سے پہلے زمین میں گوبرکی 10سے 15ٹن فی ایکڑ گلی سڑی کھاد ڈال کر ہل چلاتے ہوئے زمین کی مناسب تیاری بھی کرنی چاہئیے تاکہ اچھی پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ وترآنے پر2 سے 3مرتبہ ہل چلانے اور سہاگہ دینے سے زمین اچھی طرح نرم وبھربھری ہوجاتی ہے جس سے بہترنتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415584

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں