34.9 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاربہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کی کاشت کے وقت کھادوں کا خاص...

کاشتکاربہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کی کاشت کے وقت کھادوں کا خاص خیال رکھیں،ترجمان آری

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کی جانب سے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کی درمیانی ذرخیز زمینوں میں کاشت کے وقت ڈی اے پی، پوٹاشیم سلفیٹ اور یوریا کا خاص خیال رکھیں اور فی ایکڑ اڑھائی بوری ڈی اے پی، ڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلفیٹ اور نصف بوری یوریا ڈالی جائے اور جب فصل کی اونچائی ایک فٹ تک ہو جائے تو مزید ایک بوری یوریا کھاد بھی ڈالنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی منظور شدہ ہائبرڈ اقسام ایف ایچ 810، یوسف والا ہائبرڈ وغیرہ فروری کے آخر تک کاشت کرکے شاندار پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب مکئی کاپودا3 فٹ اونچا ہو جائے تو اسے دوسری مرتبہ ایک بوری یوریا فی ایکڑ اورجب پھول آنے کا مرحلہ شروع ہو تو پھر ایک بوری یوریا فی ایکڑ ڈالنے کے شاندار نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی وٹوں پر کاشت کیلئے 8سے10کلو گرام جبکہ ڈرل سے کاشت کی صورت میں 12 سے 15کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈالیں اور ڈرل سے کاشتہ مکئی کی چھدرائی سمیت 2سے3 بار گوڈیاں بھی ضرورکریں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی یا مشاورت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں.

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=545503

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں