22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کو بہاریہ کماد کی کاشت کیلئے3 سے4 مرتبہ عام ہل چلا...

کاشتکاروں کو بہاریہ کماد کی کاشت کیلئے3 سے4 مرتبہ عام ہل چلا کر زمین کو خوب بھربھرا اور زمین کی بہتر تیاری کیلئے سب سائیلر کے استعمال کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 28 جنوری (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو بہاریہ کماد کی کاشت کیلئے سب سائیلرکے ذریعے گہری کھیلیاں بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار 10 سے12 انچ والی کھیلیوں کیلئے 2مرتبہ گراس چیزل ہل یا ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اوراگر 18انچ تک گہری کھیلیاں بنانی ہوں تو اس کیلئے سب سائیلر کااستعمال کیاجائے اور بعدازاں ضرورت کے مطابق 3 سے4 مرتبہ عام ہل چلا کر زمین کو خوب بھربھرا کردیا جائے نیز زمین کی بہتر تیاری کیلئے ہر تین سال بعد ایک دفعہ سب سائیلر کااستعمال کیاجائے تاکہ زمین کو زیادہ گہرائی تک تیار کرنے میں مدد مل سکے۔

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کہاکہ کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت فروری سے وسط مارچ تک مکمل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کماد کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اپنائیں تاکہ فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ کماد کی اچھی پیداوار کیلئے ایسی بھاری میرا زمین جس میں پانی کا مناسب نکاس موجود ہو کا انتخاب کیاجائے تاہم بہاریہ کماد کی کاشت میرا اور ہلکی میرازمین پر بھی کی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552600

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں