38.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کو جنوری میں ٹنل کے اندرلگائی گئی سبزیوں کی کانٹ چھانٹ...

کاشتکاروں کو جنوری میں ٹنل کے اندرلگائی گئی سبزیوں کی کانٹ چھانٹ کامشورہ

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 06 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈائریکٹر چوہدری خالد محمود نے کاشتکاروں کومشورہ دیا ہے کہ وہ ٹنل کے اندرلگائی گئی سبزیوں کی آبپاشی اورکھاد کااستعمال جاری رکھیں تاہم سپرے کرنے اورکھاد ڈالنے کے بعد ٹنل کامنہ بند نہ کیاجائے تاکہ گیس پیداہو کر ٹنل میں موجود سبزیوں کے پودوں کونقصان نہ پہنچائے۔انہوں نے کہا کہ دن کے وقت صبح 9 بجے سے سہ پہر4بجے تک ٹنل کے منہ کو دونوں اطراف سے کھلا رکھا جائے اس طرح ٹنل کے اندرزیادہ نمی پیدا نہیں ہو گی کیونکہ زیادہ نمی پودوں میں مختلف بیماریوں کاموجب بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر قدرتی طور پر ٹنل سے نمی یا گیس کا اخراج نہ ہو رہا ہو تووہاں وقتی طور پر ایگزاسٹ فین بھی لگایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مناسب ایگزاسٹ ہونے سے ٹنل کے اندر درجہ حرارت معتدل رہے گااورنمی بھی خارج ہوسکے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹنل کے اندر درجہ حرارت 15 سے 30ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہونا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار جنوری کے رواں ایام کے دوران پودوں کی ترتیب، کانٹ چھانٹ اور گوڈی کابھی خاص خیال رکھیں تاکہ جڑی بوٹی پیداہونے کی صورت میں پودوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=542916

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں