31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،ڈپٹی ڈائر...

کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، غیر معیاری زرعی ادویات کی تیاری ،ترسیل اور فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے بتا یا کہ کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایات کی روشنی میں ڈویژنل ٹاسک فورس برائے زرعی ادویات ملاوٹ شدہ،غیرمعیاری اور جعلی زرعی ادویات کے خلاف محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کا کریک ڈاؤن جاری ہے، کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول نے فیصل آباد اور ضلع چنیوٹ میں غیرمعیاری زرعی ادویات کی فروخت پر ایکشن لیا اور غلہ منڈی میں سمیراحسن زرعی مرکز پر چھاپہ مار کر 20 لاکھ روپے مالیت کی جعلی زرعی ادویات کو قبضہ میں لے کر حوالہ پولیس کردیا جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم دیگر رجسٹرڈ کمپنیوں کی زرعی ادویات کے نام سے جعلی زرعی ادویات فروخت کررہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کپاس اور دھان کی فصل سمیت دیگر فصلوں پر زرعی ادویات کا استعمال جاری ہے ،اس مقصد کے لئے تمام تر مارکیٹوں میں ڈیلرز کی چیکنگ کا عمل جاری ہے اور ملاوٹ شدہ زرعی ادویات فروخت کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381599

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں