فیصل آباد۔ 12 فروری (اے پی پی):کاشتکاروں کو پیاز اور لہسن کی فصل کو تھرپس سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔شعبہ پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول نے کہا کہ آج کل پیاز اور لہسن پر تھرپس کے حملہ کا خدشہ ہوتاہے ج
س سے پودوں کے پتے چڑ مڑ ہو کر آہستہ آہستہ خشک ہو جاتے ہیں اور حملہ شدہ پتے کی سطح چمکیلی ہو جاتی ہے جس سے فصل کو نقصان پہنچنے اور پیداوار متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھرپس کا تدارک اس انداز سے کیا جا سکتا ہے کہ کاشتکار فصل کی آبپاشی کرتے رہیں اور پودوں کو سوکا نہ آنے دیں۔انہوں نے کہا کہ تھرپس کے کیمیائی انسداد کیلئے امیڈا کلوپرڈ 250ملی لیٹر کو 100لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کرنے سے تھرپس اور پھپھوندی کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے طبعی انسداد کے سلسلہ میں کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھتے ہوئے 2سے 3 بار گوڈی کرنا بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید معلومات، رہنمائی، مشاورت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559478