38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کو گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید...

کاشتکاروں کو گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا ، جامعہ زرعیہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان رقبہ کے لحاظ سے گندم پیداکرنے والا دنیاکا دسواں بڑا ملک ہونے کے باوجود دیگر ممالک کے مقابلے میں فی ایکڑ پیداوار حاصل نہیں کرسکااورپاکستان میں اس وقت گندم کی اوسط پیداوار 28من فی ایکڑکے قریب ہے جبکہ دیگر ترقی یافتہ ممالک 60من فی ایکڑ تک پیداوار حاصل کررہے ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے لہٰذا ہمارے کاشتکاروں کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا تاکہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن بنایا جاسکے۔

جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے ماہرین زراعت نے کہاکہ ہمیں فی ایکڑ پیداوار بڑھانے اور بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے غذائی ضروریات کو پورا کرنے سمیت فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل بروئے کار لانا ہوں گے جس کیلئے صحت مند و معیاری بیجوں کی کاشت، زمین کی درست تیاری، کھادوں اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے معیاری ادویات کے سپرے کو بھی یقینی بنانا ہو گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کیمیائی کھادوں کی فراہمی کے بار ے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایاکہ ملک میں گندم کی ضرورت کیلئے ڈی اے پی کھاد وافر مقدار میں موجود ہے اور درآمدی کھاد سلفیٹ آف پوٹاش بھی جلد درآمد کر لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک من فی ایکڑپیداوار کم ہوجائے تو ملک کو اوسطاً8ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار گندم کی منظورشدہ اقسام کاشت کریں جن کی پیدواری صلاحیت 50من فی ایکڑ تک ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518453

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں