کاشتکاروں کواپریل کے وسط میں پک کر تیار ہونیوالی مسور کی پھلیاں کاٹنے کامشورہ

97
Lentils
Lentils

فیصل آباد ۔ 08 اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو رواں ماہ اپریل کے وسط میں پک کر تیار ہونے والی مسور کی پھلیاں کاٹنے کامشورہ دیا ہے اور کاشتکاروں و کسانوں سے کہاہے کہ وہ مسور کی فصل پر خاص توجہ مرکوز رکھیں اور جونہی 70سے 80فیصد تک پھلیاں پک کر تیار ہو جائیں تو انہیں کاٹنے میں تاخیر نہ کی جائے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈاکٹر خالد اقبال نے کہا کہ جب مسور کی پھلیاں پک جاتی ہیں تو ان کی تاخیر سے کٹائی کے باعث یہ پھلیاں گرنا شروع ہو جاتی ہیں جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان کا سامنا کرناپڑتاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پھلیوں کی کٹائی صبح سویرے کی جائے نیز اگر کاشتکار درانتی کی بجائے ہاتھ سے کٹائی کریں تو یہ زیادہ بہتر اقدام ہو گا۔