فیصل آباد۔ 29 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹینڈے کی پچھیتی کاشت 31جولائی تک مکمل کرنے کی سفارش کی ہے ۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زر اعت فیصل آباد کے ماہرین نے کہا کہ کاشتکار ٹینڈے کی کاشت سے پہلے کھیت میں 10سے15ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سٹری کھاد ڈال کر اسے ہل چلاتے ہوئے زمین میں اچھی طرح مکس کردیں اور اس کے بعد کھیت کو پانی لگادیں۔
انہوں نے کہاکہ وتر آنے پر دو سے تین مرتبہ ہل اور سہاگہ چلایاجائے اور کاشت کیلئے تین تین میٹر کے فاصلے پر نشان لگائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ نشان کے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر دور ایک بور ی سپر فاسفیٹ اور ایک بوری امونیم سلفیٹ ملاکر ڈالنے سے بہتر پیداوارحاصل ہو سکتی ہے۔