چیچہ وطنی۔ 04 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع و پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے کپاس کے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے ضلع بھر میں کسان سہولت سنٹر قائم کردئیے گئے،ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع و پلانٹ پروٹیکشن ساہیوال جانب سے کپاس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے اور کپاس کے کاشتکاروں کو ادویات کی رعائتی نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے کسان سہولت سنٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ کپاس کے کاشتکار ان سنٹرز سے کپاس کی ادویات عام مارکیٹ سے15فی صد رعائتی نرخوں پر خرید سکتے ہیں۔