26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںکامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ میں نوجوانوں کی ترقی سے متعلق...

کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ میں نوجوانوں کی ترقی سے متعلق اسلام آباداعلامیہ منظور، پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے اور علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کلیدی سٹیک ہولڈرز کے طور پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):کامن ویلتھ ایشیا ءیوتھ الائنس (کایا)سمٹ میں نوجوانوں کی ترقی سے متعلق اسلام آباداعلامیہ منظور کیا گیا ہے جس میں پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے اور علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کلیدی سٹیک ہولڈرز کے طور پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیاہے اور یہ عزم کیا ہے کہ اس بات کویقینی بنایا جائے گاکہ نوجوانوں کی آواز گورننس، پالیسی اور عمل کی تمام سطحوں پر گونجے۔جمعرات کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت کامن ویلتھ ایشیا ءیوتھ الائنس(کایا) کے اجلاس میں اسلام آباد اعلامیہ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کایااورنان کایا12سے ممالک کے مندوبین نے اجلاس میں شرکت کی۔اسلام آباد اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کامن ویلتھ ایشیا ءریجن، وسطی ایشیائی جمہوریہ اور مشرق وسطیٰ کے یوتھ منسٹرزنے 28 سے 30 جنوری 2025 کو اسلام آباد، پاکستان میں کامن ویلتھ ایشیا ءیوتھ الائنس (کایا) اور کامن ویلتھ ایشیا ءریجنل یوتھ منسٹرزکے افتتاحی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے، فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی بامعنی شرکت اور پورے خطے میں نوجوانوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ان کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایشیا ءکا خطہ نوجوانوں کی آبادی کا ایک اہم حصہ ہے، ہم پائیدار ترقی کے حصول اور علاقائی انضمام کو فروغ دینے میں تبدیلی کے کارکنوں کے طور پر ان کی بے پناہ صلاحیت کو تسلیم کرتے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی کہا گیا ہے کہ لندن میں 2023 میں 10ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز اجلاس اور کوالالمپور میں کامن ویلتھ ایشیا ءریجنل یوتھ لیڈرشپ سمٹ 2024 کے نتائج سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے، ہم نوجوانوں کی آوازوں کو بڑھانے اور علاقائی تعاون کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کایا کے قیام کی توثیق کرتے ہیں۔ ہمارا مشترکہ وژن ہے کہ نوجوان تعلیم، روزگار، مشغولیت اور ماحولیات کے ارد گرد علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کوششوں کی قیادت کریں۔ علاقائی سطحوں پر حکمرانی میں بامعنی طور پر حصہ لیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان کی آواز پالیسیوں اور فیصلوں کی تشکیل کریں جو ان کے مستقبل پر اثر انداز ہوں۔

جامع، اختراعی، اور پائیدار ترقی کے مواقع، لچک کو فروغ دینے، بین نسلی یکجہتی، اور بین الثقافتی تفہیم سے فائدہ اٹھائیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نوجوان کامن ویلتھ یوتھ ورک پروفیشنلائزیشن کے ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے یوتھ ورک سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔اس وژن کو پورا کرنے کے لئے ہم عہد کرتے ہیں کہ علاقائی تعاون کو مضبوط بنائیں گے ۔وکالت، تعاون اور صلاحیت سازی کے لئے علاقائی یوتھ پلیٹ فارم کے طور پر کایا کوفعال بنانے اور ادارہ جاتی ترقی کی حمایت کریں گے۔نوجوانوں کی ترقی پر علاقائی اثرات کو بڑھانے کے لئے کایا اور متعلقہ ذیلی علاقائی اداروں کے درمیان شراکت کو فروغ دیں گے ۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ گورننس میں نوجوانوں کی شرکت کو فروغ دیناہے، پالیسی سازی اور حکمرانی کے ڈھانچے میں نوجوانوں کی فعال، بامعنی اور جامع شرکت کو بڑھانے کے لئے کایا کو ایک طریقہ کار کے طور پر فروغ دینا اور اس کی حمایت کرناہے۔اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیشنل یوتھ کونسلز اور علاقائی یوتھ نیٹ ورکس کے ساتھ فعال تعاون کے ذریعے قومی اور علاقائی ترقی کے ایجنڈوں میں نوجوانوں کی نمائندگی کو یقینی بنائیں۔ نوجوانوں میں کام کیلئے پروفیشنلزم کو فروغ دینے کو یقینی بنانے کے لئے کہ کارکنان نوجوانوں کے ساتھ مؤثر طریقے سے کام کرنے کے لئے مناسب طریقے سے تیار، معاون اور بااختیار ہوں اس کیلئے نوجوانوں کے کام کی حیثیت، پہچان اور معیارات کو ایک جائز اور قابل احترام پیشے کے طور پر ترقی اور فروغ دیناہے۔

ان میں خواہشمند اور موجودہ نوجوان کارکنوں کے لئے قابل رسائی اور جامع رسمی تعلیم اور تربیت کے راستے کا قیام، ضابطہ اخلاق یا پیشہ وارانہ اقدار کا ایک مجموعہ قائم کرنا جو نوجوان کارکنوں کے طرز عمل کی رہنمائی کرتا ہے، قومی حالات اور صلاحیتوں کے مطابق قومی یوتھ ورکر ایسوسی ایشن کا قیام شامل ہے اور نوجوانوں کے کام کو ایک الگ پیشے کے طور پر تسلیم کرنے کی وکالت کرنا اور نوجوانوں کی مدد کرنے میں اس کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔ استعداد کار میں اضافہ اور نالج کا اشتراک کرنا اور قومی اور علاقائی سطح پر مؤثر وکالت اور پروگراموں کی قیادت کرنے کے لیے نیشنل یوتھ کونسلز کی صلاحیت کو مضبوط بناناہے علاقائی فورمز اور تعاون پر مبنی اقدامات کے ذریعے نالج کے تبادلے، بین الثقافتی سیکھنے، اور بین نسلی مکالمے کی سہولت فراہم کریں۔یہ بھی کہا گیا ہے ک

ہ ہم تجربات سے سیکھنے، رہنمائی اور مہارت پیدا کرنے کے مواقع تک رسائی فراہم کر کے کامن ویلتھ ایشیاء کے پورے خطے میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ایک ٹول کے طور پر بروئے کار لانے پر متفق ہیں۔ ڈیجیٹل اختراع کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، ہم علاقائی اقدامات میں نوجوانوں کی شرکت کو بڑھانے، ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے اور مہارتوں کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

نوجوانوں کی شمولیت اور ترقی کے تمام پہلوؤں میں پسماندہ اور کم نمائندگی کرنے والے نوجوانوں بشمول خواتین، مختلف طور پر معذور افراد، اور محروم کمیونٹیز کے افراد کی شمولیت کو فروغ دیناہےان وعدوں کو پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات کے طور پر، ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ ہر ملک کے متعلقہ قوانین، ضوابط اور پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، 2025-2030 کے لیے ملک کی مخصوص قابل عمل ترجیحات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کایا اسٹریٹجک پلان کی توثیق اور آغاز کریں گے۔ پیش رفت کا جائزہ لینے، بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے، اور بین الحکومتی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے سالانہ علاقائی مکالمے اوراستعدادکارمیں اضافہ کیلئے ورکشاپس کا اہتمام کریں گے۔

قومی اور علاقائی سطح پر نوجوانوں کے کام، تعلیم اور تربیت میں سرمایہ کاری میں اضافے کی حمایت کریں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم، یوتھ منسٹرز، پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے اور علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے طور پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ہم مل کر کامن ویلتھ ایشیا ءیوتھ الائنس (کایا) کے وژن اور مشن کی حمایت کرنے کا عہد کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ نوجوانوں کی آواز گورننس، پالیسی اور عمل کی تمام سطحوں پر گونجے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553891

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں