کامن ویلتھ گیمز فیدر ویٹ باکسنگ ، پاکستان کے الیاس حسین کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

174
کامن ویلتھ گیمز فیدر ویٹ باکسنگ ، پاکستان کے الیاس حسین کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

لندن۔2اگست (اے پی پی):پاکستان کے باکسر الیاس حسین ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے انتھونی جوزف کو شکست دے کر کامن ویلتھ گیمز باکسنگ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے نیشنل ایگزیبیشن سینٹر ہال 4 میں جاری باکسنگ ایونٹ میں پاکستانی باکسر الیاس حسین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیدر ویٹ مقابلے میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے حریف باکسر انتھونی جوزف کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

فیدرویٹ کے کوارٹر فائنل میں الیاس حسین کا مقابلہ ناردرن آئرلینڈ کے باکسر جوڈ گالاگھرسے ہوگا۔