کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ اور معاونِ خصوصی برائے اُمورِ نوجوانانِ عثمان ڈار سے یو این ایچ سی آر کی نمائندہ نوریکو یوشیدا کی ملاقات

58

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ اور معاونِ خصوصی برائے اُمورِ نوجوانانِ عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ہمیں افغان مہاجرین کی تعمیر و ترقی کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے، نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھر پور مواقع فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ ملک کے ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں، نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے انھیں بااختیار بنانا ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ نوریکو یوشیدا سے وزیرِاعظم آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔ معاونِ خصوصی نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھر پور مواقع فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ ملک کے ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں، نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے انہیں بااختیار بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاونِ خصوصی نے مہاجرین نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے لئے یو این ایچ سی آر کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افغان مہاجرین کی تعمیر و ترقی کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ یو این ایچ سی آر کی نمائندہ نوریکو یوشیدا نے مہاجرین کے مفاد کے لئے معاونِ خصوصی برائے اُمورِ نوجوانان کی جانب ے تعاون کی پیشکش پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جوانوں کی ترقی کے حوالے سے مشترکہ مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے باہمی اشتراک کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ معاونِ خصوصی نے یو این ایچ سی آر کے ساتھ پائلٹ پراجیکٹ کے حوالے سے مشاورت شروع کرنے پر اتفاق کیا۔