کبھی کوئی بہانہ نہیں بنایا، عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے دن رات ایک کیا،حمزہ شہبازکی میڈیا سے گفتگو

63
کبھی کوئی بہانہ نہیں بنایا، عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے دن رات ایک کیا،حمزہ شہبازکی میڈیا سے گفتگو

لاہور۔1جولائی (اے پی پی):وزیراعلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جتنے آئینی بحران گزشتہ تین ماہ میں آئے ہیں، اگر میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کروں تو ہمارا پہلا نمبر آئے گا،

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ نہ ہونے کے باوجود گندم کی خریداری یقینی بنائی،کبھی کوئی بہانہ نہیں بنایا بلکہ کام کرنا شروع کر دیا اورصوبے کے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے دن رات ایک کیا،

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا موقف الگ اورامیدوار کا موقف الگ تھا ، ان کا آپس میں بھی سوچ کا ربط نہیں تھا، بار بار عدالت ان سے پوچھتی رہی،حمزہ شہباز نے کہا کہ میں نے 27 سال کی جدوجہد کی ہے اور قیدوبند کی صعوبتیں بھی کاٹی ہیں،

انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہوں گے اور عوام جس کو اکثریت دیں گے اسے ہی آگے آنے کا حق ہے، ان کے مطابق اب دیکھنا ہو گا کہ جو آج عدالت میں زبان دی گئی ہے ،وہ اس پر قائم بھی رہتے ہیں یا نہیں۔