کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا دوسرا روز، نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا لئے

99
Bangladesh vs New Zealand
New Zealand and Bangladesh

کرائسٹ چرچ ۔ 21 جنوری (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا لئے اور اسے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کےلئے 29 رنز درکار ہیں۔ ٹام لیتھم اور روس ٹیلر نے نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ ہینری نکولس 56 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں، شکیب الحسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔