24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںکراچی ،منشیات فروشی میں ملوث 2خواتین سمیت 5ملزمان گرفتار

کراچی ،منشیات فروشی میں ملوث 2خواتین سمیت 5ملزمان گرفتار

- Advertisement -

کراچی۔ 21 جولائی (اے پی پی):کراچی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 2خواتین سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 3کلو590گرام چرس، ایک عدد 30بور پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمدکرلی۔پیر کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ذوالفقار، ساجد، وقاراوردوخواتین کزبانو اور رقیہ عرف الادینی شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھے۔گرفتار ملزم وقار نے تھانہ سکھن کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی واردتوں کا انکشاف کیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں