16.3 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومقومی خبریںکراچی ائیر پورٹ پر 30 سالہ پرانی اور پوسیدہ پائپ لائن کی...

کراچی ائیر پورٹ پر 30 سالہ پرانی اور پوسیدہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے ، پارلیمانی سیکرٹری دفاع

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وزارت دفاع کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ کراچی ائیر پورٹ پر 30 سالہ پرانی اور پوسیدہ پائپ لائن کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے ، ائیر پورٹ پر معمول کے امور بھی جاری ہیں ۔

بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع زیب جعفر نے ایوان کو بتایا کہ کراچی ائیر پورٹ اہم ائیر پورٹ ہے ، چھت کے اوپر ایک پائپ لائن تھی جو 30 سال قبل بنا تھا ، زنگ آلودہ ہونے سے یہ پائپ پھٹ گیا تھا اس کی مرمت جاری ہے ، کراچی ائیر پورٹ مصروف رہتا ہے اس لئے مکمل بند نہیں کرسکتے ، معمول کے امور کے ساتھ مرمت کا کام بھی جاری ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹس پر مرمت کے امور کے لئے 350 ملین روپے مختص ہیں ان میں سے اب تک 200 ملین خرچ ہوچکے ہیں ۔ آسیہ ناز تنولی نے سوال پوچھا کہ کراچی ائیر پورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ائیر پورٹ ہے ، پائپ لائن کی مرمت کے لئے کیا ضروری انتظامات کیے گئے ہیں ۔کیا ہوائی اڈہ کی آمدن انفراسٹرکچر پر لگائی جاسکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574261

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں