کراچی۔18فروری (اے پی پی):بلز ، اومیگا اور عسکری الفا کلبوں نے کراچی باسکٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں اپنے میچزجیت لئے۔ کورنگی میں نئی تعمیر شدہ ایل او بی باسکٹ بال کورٹ میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے رائونڈ میچز میں بلز،اومیگا اور عسکری الفا نے کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا،
پہلے میچ میں عسکری الفا کلب نے ڈی ٹی اسنیپر کلب کو 51-28 پوائنٹس سے شکست دی،مبین جواد 21 ، عادل احمد 11 اور دانیال سعد نے 12 پوائنٹس سکور کئے ،دوسرے میچ میں بلز کلب نے روننس کلب کے خلاف 36-30 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، تیسرے میچ میں اومیگا نے ماورکس کلب کو 57-37 پوائنٹس سے شکست دی۔
فرقان پٹیل نے اومیگا سے 12 ، جواد اظہر 12 اور عثمان خالد نے 10 پوائنٹس سکور کئے۔ لیگ آف باسکٹ بال کی مینجمنٹ کمیٹی بھی سکروٹنی کمیٹی کے ساتھ موجود تھی۔