کراچی سمیت صوبہ سندھ میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

6

کراچی۔ 27 جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے جمعہ کو کراچی سمیت صوبہ سندھ میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، کراچی، دادو، بدین، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شدادکوٹ، شہید بینظیر آباد اور ان کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔