کراچی شہر کو آفت زدہ قرار دینا ناگزیر ہو چکا ہے، وفاقی وزیر سیّد امین الحق کی سندھ کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ٹیلیفون پر گفتگو

124
حکومت آئندہ سال دسمبر میں تیز رفتار 5 جی انٹرنیٹ سروس شروع کرے گی، وفاقی وزیر سید امین الحق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
حکومت آئندہ سال دسمبر میں تیز رفتار 5 جی انٹرنیٹ سروس شروع کرے گی، وفاقی وزیر سید امین الحق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق نے کراچی اور اندرون سندھ میں کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سیّد مراد علی شاہ اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شہر کی صورتحال پر گفتگو کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگرچہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے معاملہ پر پاک فوج، این ڈی ایم اے اور تمام وفاقی اداروں کو فعال کر دیا ہے اور صحیح معنوں میں گراو¿نڈ پر ان اداروں کے کام بھی نظر آ رہے ہیں لیکن اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے سندھ حکومت کو چاہئے کہ وہ بلدیاتی اداروں کو متحرک کرے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے اس موقع پر کہا کہ مسلسل بارشوں نے شہر کو ایک تالاب میں تبدیل کر دیا ہے لوگوں کی جان مال کو شدید خطرات ہیں، گھروں اور تاجروں کی دکانوں مارکیٹوں میں پانی داخل ہونے سے اہلیان کراچی کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے ایسے میں شہر کراچی کو آفت زدہ قرار دینا ناگزیر ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیر سیّد امین الحق نے اپنی گفتگو میں ضلع ملیر، وسطی اور شرقی سمیت دیگر شدید متاثرہ علاقوں میں ہنگامی اقدامات اور چوکنگ پوائنٹس کو صاف کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کو اب سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر جنگی بنیادوں پر فوری اور مسائل کے حل کیلئے طویل لیکن سنجیدہ منصوبوں کی ضرورت ہے، لوگ ہماری جانب دیکھ رہے ہیں انہیں یقین دلاتے ہیں کہ مسائل کے حل کیلئے اپنے تمام وسائل اور اثر ورسوخ کو استعمال کیا جائے گا۔ سیّد امین الحق نے کہا کہ کراچی کی طرح حیدرآباد اور اندروں سندھ کے متعدد علاقے بھی تباہی کا شکار ہیں ایسے میں سندھ حکومت کو تیزی سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، صورت دیگر ناقابل تلاقی نقصانات کا اندیشہ ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے بارشوں سے ہونے والے جانی نقصانات پر سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن شہریوں اور تاجروں کی املاک کو نقصان پہنچا ان کی مشکلات کا بھرپور احساس ہے جس کے ازالہ کیلئے وزیراعظم سمیت تمام متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی۔