کراچی۔ 14 مارچ (اے پی پی):شہری انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری پر 238گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 18 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دیئے۔
کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ 13 ویں رمضان کی کارروائی کی رپورٹ کے مطابق 238 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ان پر 18 لاکھ 56 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ایک گراں فروش گرفتار کو کیا گیا اور 3 دکانیں سیل کی گئیں۔
خصوصی مجسٹریٹس نے 4 لاکھ 96 ہزار رروپے جرمانہ عائد کیا ،مجموعی طور پر مجسٹریٹس نے 1404 دکانوں پر قیمتیں چیک کیں۔ کمشنر کی ہدایت پر مختلف افسران نے اپنی نگرا نی میں سرکاری نرخوں پر اشیا فروخت کرائیں،175مقامات پر سرکاری نرخوں پر آشیا نیلام کی گئیں۔
گزشتہ 13 روز کی رپورٹ بھی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق 13 روز میں 2 ہزار 233گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں 2 کروڑ 84 لاکھ روپے جرمانہ عاید کیا گیا، 13 روز کی کارروائی میں 122 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 104 کی دکانیں سیل کی گئیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572678