- Advertisement -
کراچی۔ 26 اپریل (اے پی پی):کراچی کے کاروباری علاقےصدر میں واقع ایک شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کی اطلاع پر فائر فاٹر اور ریسکیو 1122 سے مدد طلب کی گئی ہے جبکہ واٹر کارپوریشن نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کردیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فوکل پرسن ایم ڈی برائے ہائیڈرنٹس سیل آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ فائر فائٹر کو آتشزدگی بجھانے کے لیے بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری ہے۔ واٹر کارپوریشن فائر بریگیڈ کے ساتھ آگ بجھانے کے آپریشن میں بھرپور مدد کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آتشزدگی پر قابو پانے تک واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588120
- Advertisement -