کراچی میں تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل پر 75ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیںگورنر سندھ محمد زبیر کی ریڈیو پاکستان سے گفتگو

81

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی میں تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل پر 75ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے پاکستان اور چین کے مابین دوستانہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا،گوادر میں تعمیراتی منصوبوں کے نتیجے میں علاقے میں خوشحالی سے لوگ بہت خوش اور مطمئن ہیں۔