راولپنڈی ۔ 26 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں کے حملے سے پاک فوج کے دو جوانوں شہید ہوئے ہیں ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نائیک رزاق اور سپاہی خادم صدر کراچی کے پارکنگ پلازہ کے قریب سرکاری گاڑی میں معمول کی ڈیوٹی پر مامور تھے کہ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں دونوں جوان شہید ہو گئے ہیں۔