کراچی پریس کلب کی جانب "شاہ لطیف رواداری کانفرنس” کا انعقاد

105

کراچی۔ 07 دسمبر (اے پی پی):کراچی پریس کلب کی جانب سے محکمہ ثقافت سندھ کے اشتراک سے "شاہ لطیف رواداری کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد شاھ عبد الطیف بھٹائی کے امن، محبت، اتحاد اور برداشت کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ شاھ عبد الطیف بھٹائی شہر آفاق شاعر تھے اور انہوں نے اپنے شاعری میں محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے۔ ایاز لطیف نے کہا کہ شاھ کے پیغام پر عمل۔

کر کے ہم معاشرے سے انتہا پسندی کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں غالب، علامہ اقبال، فیض احمد فیض کے شعر بھے سنائے اور کہا کہ تمام شعراء نے نفرت کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عظیم شخصیات کے پیغام پر عمل کرنا چاہیئے۔ نامور دانشور جامی چانڈیو، نے کہا کہ اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شاھ عبدلطیف بھٹائی کے فلسفے پرعمل کر کے معاشرے میں رجعت پرستی اور تنگ نظری کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
کانفرنس سے نامور فلم اسٹار مصطفی قریشی، دانشور انعام شیخ، صحافی ناظر محمود اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مہمانان کو شیلڈز اور اجرک کے تحفے پیش کئے گئے۔