- Advertisement -
کراچی۔ 04 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کراچی نے گٹکاماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 ملزمان کو گٹکا ماوا سمیت گرفتار کیا۔ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان میں ندیم شہزاد ولد طاہر حسین جاوید اور طاہر علی ولد سید ممتاز علی شامل ہیں،
انہیں بمقام نزد صفحہ مسجد لذیذ پان شاپ بلاک 2 عزیزآباد ایف بی ایریا کراچی سے گرفتار کیا گیا۔دونوں ملزمان سے 250’250 عدد گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=500268
- Advertisement -