31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںکراچی پولیس کی کارروائی،اسٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں...

کراچی پولیس کی کارروائی،اسٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

کراچی۔ 19 مئی (اے پی پی):کراچی کے تھانہ جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ریلوے پٹری مسان چوک میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث 4مبینہ ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے موٹر سائیکلوں کے مختلف پارٹس اور دیگر سامان برآمدکرلیا۔

پیر کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضوان،رحمان ،عثمان اورسلیمان شامل ہیں۔گرفتارملزمان مسان چوک میں واقع گودام میں موٹر سائیکلوں کے پارٹس کھولنے میں مصروف تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں ملزمان کوگرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598763

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں