کراچی پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی، 33مبینہ مقابلوں میں 3ڈاکوہلاک، 714ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

146

کراچی۔ 17 دسمبر (اے پی پی):شہرقا ئد میں انسداد جرائم کے دوران گزشتہ ہفتے ڈاکوئوں سے ضلعی پولیس کے 33مبینہ مقابلے ہوئے جن میں فائرنگ کے تبادلے میں 3ڈاکوہلاک ہوگئے جبکہ 34زخمی ڈاکوئوں سمیت 54ملزمان کو گرفتارکرکے 46مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور21موٹر سائیکلیں برآمدکرلی گئیں جبکہ برآمدشدہ اسلحہ فارنزک رپورٹ کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران منشیات کیخلاف جاری مہم میں ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زونز میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 714مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 82کلو 703گرام چرس،

ہیروئن، 5کلو 273گرام آئس،کرسٹال ،33بوتلیں شراب اوروارداتوں میں استعمال شدہ 119اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیاہے۔

اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چھینی و چوری شدہ 65 موٹرسائیکلیں اور 4گاڑیاں بھی برآمد کر کے تحویل میں لے لی ہیں۔