کراچی۔ 04 مارچ (اے پی پی):کراچی کنگز6مارچ کو کوئٹہ گلیڈییٹرز کے خلاف میچ کھیلے گی۔ کراچی کنگز کی جانب سے پیر کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق کنگز6مارچ کو کوئٹہ گلیڈییٹرز کے خلاف اپنا ساتواں میچ راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ وہ اس سلسلے میں( کل) منگل کو اسلام آباد کلب کرکٹ گرائونڈ میں پریکٹس بھی کرے گی۔ اسی طرح کراچی کنگز کا7 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ راولپنڈی میں مقابلہ ہوگا۔
دریں اثناء کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کو میڈیکل پینل کی جانب سے ری ہیب کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے،ان کی جگہ زاہد محمود کو فل ریپلیسمنٹ کے طور پر کراچی کنگز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ سعد کو گروئن اسٹرین ہوا ہے، جس کی بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،
میڈیکل پینل کا مشورہ ہے کہ مکمل ری ہیب کے بغیر اس انجری کے شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے لہذا سعد کو نہ کھیلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔سعد بیگ کراچی کنگز اسکواڈ کے ساتھ ہی رہیں گے اور اپنا ری ہیب پراسیس جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ پوائنٹ ٹیبل پر کنگز کے 6 میچ کھیلنے کے بعد 4پوائنٹس ہیں۔